مسلح تنازع کا کوئی ممکنہ فوجی حل نظر نہیں آرہا،آرمینیا کے وزیراعظم مایوس

فرانس ، روس اور امریکا تنازع کا حل نہیں چاہتے صرف ہماری سیاسی وعسکری مدد کر رہے ہیں،انٹرویو

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:38

مسلح تنازع کا کوئی ممکنہ فوجی حل نظر نہیں آرہا،آرمینیا کے وزیراعظم ..
یروآن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) آرمینیا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس مرحلے پر وہ آذر بائیجان میں ناگورنوقراباغ میں جاری مسلح تنازع کا کوئی ممکنہ فوجی حل نہیں دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فواد عکاتے نے امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں تنازع کے حل کے لیے مصالحت کی غرض سے فرانس ، روس اور امریکا کی قیادت میں تشکیل کردہ منسک گروپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک تنازع کا حل نہیں چاہتے ہیں اور وہ آرمینیا کی سیاسی اور عسکری طور پر مدد کررہے ہیں۔