باکسر عامر خان کا پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

ملک کو ایک زبردست وزیر اعظم کی قیادت میسر ہے اور عمران خان پر مکمل اعتماد ہے ، برطانوی باکسر

جمعرات 22 اکتوبر 2020 14:56

باکسر عامر خان کا پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا اور کہاہے کہ ملک کو ایک زبردست وزیراعظم عمران خان کی قیادت میسر ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ انہوں نے اپنی مشاورتی ٹیم سے بات چیت کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ میں عملی سیاست میں قدم رکھنے کی پیشکش کو مسترد کردوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک چلانے کیلئے بنائی جانے والی تمام حکمت عملیوں کو سراہا۔باکسر عامر خان نے کہا کہ ملک کو ایک زبردست وزیر اعظم کی قیادت میسر ہے اور انہیں عمران خان پر اعتماد ہے۔عامر خان کا اپنے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اپنے فلاحی کاموں کو ایسے ہی جاری رکھیں گے۔باکسر نے اپنے بیان میں کہاکہ اپنے فلاحی کاموں کو ناصرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی جاری رکھوں گا اور دنیا کو ایک بہتر اور محفوظ مقام بنانے میں اہم کردار ادا کروں گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز باکسر عامر خان نے اپنے طویل سوشل میڈیا پیغام میں پاکستانی سیاست میں انٹری دینے کے حوالے سے عندیہ دیا تھا۔