
موبائل ایپلیکیشن کی مدد سے خصوصی افراد کو تعلیمی ، بحالی اور تکنیکی مہارت کے نظامیں شامل کر نے میں مدد ملے گی ،شیریں مزاری
اسلام آباد اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے خصوصی افراد اور اٴْن کے اہل خانہ کو آن لائن داخلوں کی سہولت میسر آجائے گی ، وفاقی وزیر
جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:53

(جاری ہے)
اِس موبائل ایپلیکیشن کی مدد سے خصوصی افراد کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں فراہم کی جانے والی تعلیمی، تربیتی اور بحالی کی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل ہو گی اور اسلام آباد اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے خصوصی افراد اور اٴْن کے اہل خانہ کو آن لائن داخلوں کی سہولت میسر آجائے گی جس سے وہ باآسانی اپنی سہولت کے مطابق کوئی بھی سکول یا تربیتی ادارہ منتخب کر سکیں گے۔
یہ ایپلیکیشن باآسانی سمارٹ فون پر انسٹال کی جا سکتی ہے۔ اس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کے تمام ذیلی اداروں کے بارے میں بنیادی معلومات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں ڈاون لوڈ اور آن لائن درخواست کے سٹیٹس کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ اظہر سجاد، ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن نے کہا کہ یہ موبائل ایپلیکیشن ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تکنیکی تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ خصوصی افراد کواشتراکی تعلیم، تیکنیکی تعلیم اور بحا لی کی بلا امتیازسہولیات فراہم کر رہا ہے انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ موبائل ایپلیکیشن خصوصی افراد، اٴْن کے والدین اور اہلِ خانہ کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہو گی۔ تقریب میں وزارتِ انسانی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی نیموبائل ایپلیکیشن کے ایڈمنسٹریٹرز، ڈیزائنرز اور ڈیویلپرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.