لاہور۔افسران ماتحت اہلکاروں کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آئیں،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈویژن

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:48

لاہور۔افسران ماتحت اہلکاروں کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آئیں،ایس پی انویسٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاوٴن ڈویژن عبدالوہاب کا رات گئے تھانہ واحدت کالونی کا اچانک دورہ۔تھانہ کے ریکارڈ اور اہلکاروں و افسران کی حاضری کو چیک، سکیورٹی ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو بریف کیا۔محرر تھانہ کو بروقت تکمیل ریکارڈ کرنے اورحوالات کی صفائی اور قیدیوں کی حفاظت کے اقدامات جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ میں لگے کیمرہ جات کو چیک کیا اورہر وقت فنکشنل حالت میں کی رکھنے کی ہدایت۔تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تفتیش کو میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی۔افسران ماتحت اہلکاروں کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آئیں۔انچارج انوسٹی گیشن کو چالانی ریشو برھانے اور زیادہ سے زیادہ مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کی ھدایت۔غیر قانونی حراست،زیر حراست ملزمان پر تشدد اور نجی ٹارچر سیل جیسے اقدامات ہر گز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔تھانہ میں آنے والے عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

متعلقہ عنوان :