Live Updates

لاہور،زمبابوے کے خلاف سیریز: قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پر اپ ڈیٹ

جمعرات اکتوبر 20:11

لاہور،زمبابوے کے خلاف سیریز: قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پر اپ ڈیٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئیتھے، جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ ببل میں تمام کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔ قومی اسکواڈزمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے آج بروز جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات