رواں سال کپاس کی پیداوار 30 سال کی کم ترین سطح تک رہنے کا خدشہ

65 لاکھ بیلزکی متوقع پیداوار کے باعث ٹیکسٹائل ملز کو50 لاکھ بیلز سے زائد روئی درآمد کرنا پڑیں گی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:26

رواں سال کپاس کی پیداوار 30 سال کی کم ترین سطح تک رہنے کا خدشہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء)رواں سال کپاس کی پیداوار 30 سال کی کم ترین سطح تک رہنے کا خدشہ ہے۔کاٹن جنرز فورم نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ 65 لاکھ بیلزکی متوقع پیداوار کے باعث ٹیکسٹائل ملز کو50 لاکھ بیلز سے زائد روئی درآمد کرنا پڑیں گی۔

(جاری ہے)

رواں سال کپاس کی پیدا وار30سال کی کم ترین سطح تک رہنے کا امکان ہے۔کاٹن جنرزفورم کے چیئرمین احسان الحق نے بتایا کہ غیرمعمولی کمی کی بڑی وجہ ماحولیاتی اورموسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔ پیداوار میں کمی کی وجہ سے ایک ماہ سے کم عرصے میں فی من روئی 1300 روپے فی من مہنگی ہوچکی ہے۔روئی کی قیمت10سال کی نئی بلندترین سطح10ہزار500روپے فی من ہوگئی ہے۔