خیبر پختونخوا کے میگا ترقیاتی منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے کے حوالے سے اجلاس
وفاقی وزیر اسد عمر، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید، وفاقی وزیر عمر ایوب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کی شرکت منصوبوں کی سی پیک میں شمولیت اورتکمیل سے خیبر پختونخوا میں سیاحت، توانائی، مواصلات، زراعت ، صنعت اور دیگر شعبوں کو فروغ ملے گا، لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور صوبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،وزیر اعلیٰ محمود خان
جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:31
(جاری ہے)
وزرات ہائے مواصلات، پانی و بجلی اور منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام بھی ان اجلاسوں میں موجود تھے۔
وفاقی وزراء نے ان منصوبوں کو سی پیک کا حصہ بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ان منصوبوں کی سی پیک میں شمولیت اورتکمیل سے خیبر پختونخوا میں سیاحت، توانائی، مواصلات، زراعت ، صنعت اور دیگر شعبوں کو فروغ ملے گا، لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور صوبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ چترال میں پن بجلی کے میگا منصوبوں کی تکمیل کے بعد چکدرہ سوات اور چترال کے بجلی کے مسائل دور ہو جائیں گے اور صوبے میں نئے قائم کئے جانے والے انڈسٹریل زونز کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ضم شدہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے ان علاقوں میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضم اضلاع کے گریڈ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن پر جاری کاموں کو بھی تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔مزید اہم خبریں
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.