قومی اسمبلی کا اجلاس،اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ

پارلیمان ٹھیک طرح سے عوام کی نمائندگی نہیں کر رہا،نوید قمر اپوزیشن جس انداز سے ایوان میں احتجاج کر رہی ہے اور سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا وہ بھی کوئی پارلیمانی انداز نہیں،بابراعوان

جمعہ 23 اکتوبر 2020 20:23

قومی اسمبلی کا اجلاس،اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں شروع ہوا تو اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا اور ن لیگ کے شیخ فیاض الدین نے کورم کی نشاندہی کر دی کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر شام 5بجے تک ملتوی کر دیا گیا جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں منعقد ہوا تو پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ پارلیمان ٹھیک طرح سے عوام کی نمائندگی نہیں کر رہاکچھ دنوں سے جس طرح ایوان چلایا جا رہا ہے وہ مناسب نہیں ہم ایسے ایوان کی کاروائی کا حصہ نہیں بن سکتیہم اس ایوان سے واک آوٹ کرتے ہیں اس پر اپوزیشن نے واک آوٹ کر دیاقومی اسمبلی اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جس انداز سے ایوان میں احتجاج کر رہی ہے اور سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا وہ بھی کوئی پارلیمانی انداز نہیں سپیکر کی جانب سے جو بھی اجلاس بلایا جاتا ہے اس میں بھی اپوزیشن شرکت نہیں کرتی قومی سلامتی کمیٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا گیا ہیاپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی ہے ن لیگ کے رکن اسمبلی شیخ فیاض الدین نے کورم کی نشاندہی کردی جس پرقومی اسمبلی اجلاس کا کورم پورا نہ نکلنے پر اجلاس پیر پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا