لاہور میں موٹر سائیکل سوار افراد کی تحریک انصاف کے مقامی راہنما کی گاڑی پر فائرنگ ، گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے

گن مین کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آوور موقع پر ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار، پولیس نے تحریک انصاف کے راہنما کو گن مین سمیت تحویل میں لے لیا، فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے ملزم کے لواحقین کا پولیس کیخلاف احتجاج

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:15

لاہور میں موٹر سائیکل سوار افراد کی تحریک انصاف کے مقامی راہنما کی ..
کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) کالاشاہ کاکو کی آبادی راوی ریان میں موٹر سائیکل سوار افراد کی تحریک انصاف کے مقامی راہنما کی گاڑی پر فائرنگ ، گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ، گن مین کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آوور موقع پر ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ، پولیس نے تحریک انصاف کے راہنما کو گن مین سمیت تحویل میں لے لیا، فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے ملزم کے لواحقین کا پولیس کیخلاف احتجاج، نعرے بازی، روڈ بلاک کرنے کی کو شش، ملزم کا ایک بھائی چند ماہ قبل پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق تحریک انصاف کا مقامی رہنمائ و چئیرمین کا امیدوار حاجی سجاد خان حسین ٹائون راوی ریان کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کیبعد گاڑی میں سوار ہوکر نکل ہی تھا دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

(جاری ہے)

گن مین کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ ا?ور موقع پر دم توڑ گیا، دو فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں قریبی گودام سے گرفتار کرلیا۔ ہلاک ہونیوالے ملزم کی شناخت عامر عرف ملکو ولد لیاقت کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار ہونیوالے ملزم کا نام وحید بٹ بتایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر ملزم کی لواحقین خواتین موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے پولیس کیخلاف نعرے بازی اور احتجاج شروع کردیا،خواتین نے جی ٹی روڈ پر بلاک کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ دوسری جانب پولیس نے تحریک انصاف کے مقامی راہنماء حاجی سجاد خان اور گن مین کو اسلحہ سمیت تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ واضع رہے کہ حملہ آور عامر کا بڑا بھائی عاصم مہر چند ماہ قبل جی ٹی روڈ پر پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا تھا