چیئرمین پیمرا کا سندس فائونڈیشن کا دورہ

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:51

چیئرمین پیمرا کا سندس فائونڈیشن کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے گزشتہ روز سندس فائونڈیشن کا دورہ کیا ان کے ہمراہ بعض صحافی بھی موجود تھے چیئرمین پیمرا نے سندس فائونڈیشن کے دورے کے موقع پر تھیلیسیمیا کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کہا کہ پیمرا قانون کے مطابق کام کر رہا ہے لہٰذا میڈیا کا گلا گھونٹنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں پاکستان کا میڈیا آزاد ہے انہوں نے کہا کہ وہ سندس فائونڈیشن کے لئے ذاتی حیثیت میں جو ہوسکا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :