Live Updates

سپریم کورٹ نے عدلیہ پر حملے کی سازش بے نقاب کردی، عمران صاحب سلیکٹڈ ٹولے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے استعفے کا اعلان کریں ، مریم اورنگزیب

حکومتی ترجمان اتنے پاگل ہو چکے ہیں کہ تھوڑی دیر میں بیان آنے والا ہے کہ مریم نواز نے اپنے کمرے پہ حملہ کروانے کے لئے آئی جی صاحب کو اغواء کروایا،ترجمان مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 19:43

سپریم کورٹ نے عدلیہ پر حملے کی سازش بے نقاب کردی، عمران صاحب سلیکٹڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورانگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومتی ترجمان اتنے پاگل ہو چکے ہیں کہ تھوڑی دیر میں بیان آنے والا ہے کہ مریم نواز نے اپنے کمرے پہ حملہ کروانے کے لئے آئی جی صاحب کو اغواء کروایا ۔جس کیمرہ مین کو کیپٹن صفدر کی فوٹیج بنوانے کے لئے کرائے پہ لایا گیا تھا اٴْس کے پاس تمام فوٹیج موجود ہیں عوام کو ان کا سیاہ چہرہ دکھایا جائے ۔

شرم آنے کی بجائے ڈھٹائی سے اپنے سیاہ فعل اور چہروں پہ پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔حکومتی ترجمان عمران صاحب کے صدارتی منصب کو عدلیہ کے خلاف سازش کے لیے استعمال کرنے پہ جواب دیں ۔کرائے کے ترجمانوں کو پریس کانفرنس کا شوق ہے تو روٹی ،بجلی اور گیس مہنگی ہونے پر پریس کانفرنس ۔

(جاری ہے)

دوائی کی قیمتوں میں 800 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، جھوٹے ترجمان اس پر پریس کانفرنس کریں ،چینی50 روپے سے 110 روپے کلو ہوگئی، عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان اس پر پریس کانفرنس کریں ۔

آٹا 25 سی75 روپے کلو ہوگیا، عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان اس پر پریس کانفرنس کریں ۔سپریم کورٹ نے عدلیہ پر حملے کی سازش بے نقاب کردی، عمران صاحب سلیکٹڈ ٹولے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے استعفے کا اعلان کریں ۔سرکاری خرچ پر مریم نواز، مریم نواز کی گردان پڑھنے کے بجائے آٹاچینی دوائی روزگار کا قوم کوجواب دیں ۔عمران صاحب اور کرائے کے جھوٹے ترجمان علی عمران سید کا پتہ بتائیں جس نے کراچی ہوٹل پر دھاوے کی فوٹیج قوم کو دکھائی ۔

عمران صاحب او رکرائے کے ترجمانوں کے جھوٹ کی چیخ وپکار قوم نہیں سننا چاہتی، قوم بس اب ان کا استعفی چاہتی ہے۔نالائق، جھوٹے آٹاچینی دوائی چوروں کے جیل جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے ۔فارن فنڈنگ کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے حساب کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات