مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں، حکومت جمہوری طریقے سے جائے گی، مریم نواز
بیک ڈور ڈپلومیسی کی عادی نہیں ہوں، کٹھ پتلی حکومت سے بات کرنا گناہ سمجھتی ہوں، اسمبلیوں سے استعفے دیے تو حکومت کا کام تمام ہوجائے گا۔ نائب صدر ن لیگ کی کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:19
(جاری ہے)
مریم نواز نے کہا کہ ہماری تحریک سے مارشل لاء لگنے کا کوئی امکان نہیں۔ آزمائے ہوئے لوگ مارشل لاء نہیں لگا سکتے۔
بیک ڈور ڈپلومیسی کی عادی نہیں ہوں، یہ حکومت جمہوری طریقے سے ہی گرے گی۔ اسمبلیوں سے استعفے دیے تو حکومت کا کام تمام ہوجائے گا۔ کٹھ پتلی حکومت سے بات کرنا گناہ سمجھتی ہوں، ایک دوسرے کوسڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں ماضی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انتظار کیا کہ یہ لوگ حکومت کیسے کرتے ہیں ، لیکن یہ ناکام ہوگئے۔ اب اس حکومت کا عوام کے سامنے ٹھہرانا مشکل ہے۔ اب لوگوں کو پتا چلا کہ مافیا کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے کوئٹہ جلسے میں آنے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتی۔ یاد رہے نائب صدر ن لیگ مریم نواز پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کیلئے کوئٹہ کے دورے پر ہیں۔ کوئٹہ پہنچ کر انہوں نے ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو عملی شکل پہنانے کا وقت آگیا ہے۔ سلیکٹڈ، نااہل اور جعلی وزیراعظم اور ان کے ٹولے کے دن گنے جا چکے ہیں۔ بلوچستان کی عوام سے ملنے والی محبت اور شفقت کو بھلا نہیں سکتی، نوازشریف نے ووٹ کو عزت اور عوام کی حکمرانی،آئین کی بحالی کی جدوجہد میں صرف کارکنوں کو نہیں بلکہ اپنی بیٹی کو صف اول کا کردار دیا ہے، پی ڈی ایم کے صرف دو جلسوں سے حکمران بوکھلاہٹ کے شکار ہیں جب کوئٹہ کا جلسہ ہوگا تو ان کا کیا حال ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی رہنماء ریحانہ ڈار کی گرفتاری کے بعد رہائی
-
9 مئی کے پیچھے نفرتوں اورقوم کو تقسیم کرنے کی کہانی تھی،مراد علی شاہ
-
لاہور ایئرپورٹ آتشزدگی، ای سی ایل سمیت اہم ریکارڈ ضائع ہونے کا انکشاف
-
لاہور میں گردوں کا غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑاگیا،4ملزمان گرفتار
-
اڈیالہ جیل اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی سخت، پولیس ناکے بڑھا دیئے گئے
-
بقا کا خطرہ ہوا تو ایرانی جوہری عسکری نظریہ بدل جائے گا، کمال خرازی
-
لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی،امیگریشن سسٹم بند رکھنے کادورانیہ رات 10 بجے تک بڑھا دیاگیا
-
گوادر میں جاں بحق 5 افراد اور زخمی شخص کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے
-
9 مئی کے واقعہ کا احتساب ہونا چاہیے، قوم کو پتا لگنا چاہیے کہ اسپانسرز کون تھے،خواجہ آصف
-
پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے،محسن نقوی
-
غزہ کی جنگ: امریکی بموں سے فلسطینی ہلاکتیں ہوئیں، بائیڈن
-
قومی اداروں کی نجکاری کیلئے 5 سالہ پروگرام ترتیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.