شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور شاعر انقلاب فیض احمد فیض کی مادر علمی گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے منظوری

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی خصوصی استدعا پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور شاعر انقلاب فیض احمد فیض کی مادر علمی گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیے منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مذکورہ منظور شدہ یونیورسٹی کے منصوبے پر جلد سے جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :