،راولپنڈی، عید میلاد النبی کے جلوس کے روٹس اورمحافل میلاد کیلئے شہر کی بھرپور طریقے سے صفائی کیلئے ایک ہزار ورکرزتعینات

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:15

9راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید میلاد النبی کے جلوس کے روٹس اورمحافل میلاد کیلئے شہر کی بھرپور طریقے سے صفائی کیلئے ایک ہزار ورکرزتعینات کر دیئے ہیں،جو تین مختلف شفٹوں میں جلوس سے قبل ،جلوس کیساتھ ساتھ اور جلوس کے بعد بھی صفائی کے فرائض سرانجام دینگے،جلوس کے پورے روٹ پر چونے سے لائننگ بھی کی جائیگی،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز 29اکتوبر کی رات سے ہی شہر کی گلیوں ،بازاروں ،سڑکوں اور قبرستانوں کی صفائی کرنا شروع کردینگے،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کیساتھ ساتھ ربیع الاول کے جلوسوں کے روٹس اور شہر کی بھرپور طریقے سے صفائی کی جارہی ہے ،اضافی صفائی عملہ تعینات کر کے جلوس کے روٹس کی صفائی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں ،چونے کی بھاری مقدار استعمال کی جائیگی گلیوں ،بازاروں اور سڑکوں کو دھونے کیساتھ ساتھ شہر میں موجود کوڑا دانوں کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کیا جا رہا ہے ،محافل میلاد کی جگہوں پر چھڑکائو اور چونا بھی ڈالا گیا ہے،مختلف اوقات میں شہر کا دورہ کر کے جلوس کے روٹس اور شہر کی صفائی کا جائزہ لوں گا،وہ گزشتہ روز جشن عید میلادالنبی پر جلوس کے روٹس اور شہر کی صفائی کے پلان کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے،اجلاس میں سینئر مینیجر آپریشنز محمد حسنین، سیکٹرز انچارجز ودیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب میں اویس منظور تارڑنے کہا کہ شہر کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،کوئی کوتاہی اور سستی قابل قبول نہیں،گلیوں ،بازاروں کو صاف ستھرا رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،انہوں نے اس موقع پر خصوصی ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹس راجہ بازار،سرکلر روڈ،کوہاٹی بازار،جامع مسجد روڈ،اقبال روڈ،فوارہ چوک،کمیٹی چوک،مری روڈاور شہر میں بہترین صفائی یقینی بنائی جائے،صفائی کے عملے کی اضافی نفری تعینات کر کے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور انکی سخت مانیٹرنگ کی جائے،سینئر مینیجر آپریشنز محمد حسنین نے عید میلاد النبی ﷺ پر جلوس کے روٹس اور شہر کی صفائی پلان پر اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی کے جلوسوں کے روٹس اور شہر کی بھرپور طریقے سے صفائی کی جا رہی ہے، 12ربیع الاول کے موقع پر راولپنڈی ایک صاف ستھرا شہر نظر آئیگا،اضافی صفائی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ، مرکزی جلوس کے روٹس راجہ بازار،سرکلر روڈ،کوہاٹی بازار،جامع مسجد روڈ،اقبال روڈ،فوارہ چوک،کمیٹی چوک،مری روڈاور شہر میں بہترین صفائی یقینی بنائی جارہی ہے،قبل ازیں ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظورتارڑ کی خصوصی ہدایت پرکلین اینڈ گرین پنجاب و انسداد ڈینگی پروگرام کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شکریال شمالی اور جنوبی میں شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے کیمپ لگا کر صفائی سے آگاہی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے،گھر گھر جا کر شہریوں کو صفائی کے فوائد اور ا ہمیت سے آگاہ کیا گیا، کمیونیکیشن ٹیموں نے شکریال شمالی و جنوبی کے گھر گھر،مارکیٹ ،مساجد میں جاکر شہریوں سے کہا کہ ڈینگی سمیت تمام بیماریوں کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے علاج معالجے کیساتھ ساتھ صفائی کو بھی اپنی روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بنانا ہوگا،ہمارامذہب بھی بار بار صفائی برقرا ر رکھنے کی تلقین کرتا ہے،صفائی ستھرائی ہو گی تو کوئی بھی بیماری آپکے قریب بھی نہیں آ پائیگی،صفائی کا پیغام دوسروں تک بھی پہنچائیں اور آج سے ہی اسے اپنی روٹین کا لازمی حصہ بنا لیں،اپنے اردگرد کے علاقوں ،گھروں ،گلیوں اور بازاروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،صفائی سے ہی بیماریوں کیخلاف لڑا جا سکتا ہے،اپنے گھروں کیساتھ ساتھ گلی،محلوں میںبھی صفائی ستھرائی از حد ضروری ہے،کہیں بھی پانی نہ کھڑا نہ ہونے دیں،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں،اسے ڈسٹ بن یا باہر نصب کوڑا دانوں میں ڈالیں،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو کلین اینڈ گرین اور ڈینگی فری سٹی بنانا ہے، آرڈبلیو ایم سی کلین اینڈ گرین مہم میں آپکے شانہ بشانہ ہے اورشہر میں صفائی کیلئے کوشاں و پرعزم ہے،شہری بھی صفائی کے زریعے بیماریوں کے خاتمے کی ہماری کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں، سب نے ملکر اپنے شہر کو کلین اینڈ گرین اورڈینگی فری بنانا ہے،صفائی نصف ایمان ہے،اپنے شہر کو گندگی اوربیماریوں سے پاک کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی حالیہ مہم میں بھرپور تعاون کریں،صفائی ایک مشترکہ عمل ہے سب اپنی زمہ داریاں بخوبی نبھائیں تو راولپنڈی ایک صاف ستھرا شہر بن جائیگا،اہلیان علاقہ نے صفائی کے لئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی