کورونا وائرس کے پیش نظر اسپین میں ہنگامی حالت نافذکرنے کا اعلان

پیر 26 اکتوبر 2020 14:48

کورونا وائرس کے پیش نظر اسپین میں ہنگامی حالت نافذکرنے کا اعلان
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) کووڈ انیس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر اسپین نے قومی سطح پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک میں کورونا کے کیسز کا پھیلائو روکنے کی خاطر ملک گیر سطح پر رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی وزیر اعظم سانچیز پیدرو نے کہا کہ موجودہ حالات میں مقامی حکام سفری پابندیاں عائد کرنے کے مجاز بھی ہوں گے۔ اسپین میں کورونا کے پچاس ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے جرمنی سمیت یورپ کے متعدد ممالک میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔