Live Updates

این آر او کیا دینگے ، عمران خان کے پاس تو آئین کے اندر دیئے گئے وزیراعظم کے اختیار بھی نہیں ، رانا ثناء اللہ

این آر او جیسے بیانات دینے سے پہلے وزیراعظم کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، لیگی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

پیر 26 اکتوبر 2020 17:50

این آر او کیا دینگے ، عمران خان کے پاس تو آئین کے اندر دیئے گئے وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کو کیا این آر او دیں گے اس کے پاس تو آئین کے اندر دیئے گئے وزیراعظم کے اختیار بھی نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت پر ایک گمراہ، انتقام سے پر ٹولہ براجمان ہے،یہ ٹولہ صرف اداروں کے درمیان غلط فہمیاں بڑہارہا ہے،اس ٹولے سے نجات حاصل کرتے کرتے کسی بڑے نقصان کا احتمال ہے۔

انہوںنے کہاکہ این آر او جیسے بیانات دینے سے پہلے وزیراعظم کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، سی پیک اتھارٹی بل میں اصل این آر او دیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب کا کام احتساب نہیں بلکہ انتقام رہ گیا ہے، یہ موجودہ حکومت کے ہاتھ میں ایک ہتھیار ہے،نیب سے ملک کو استثنیٰ دیا جائے کیونکہ اس ادارے کے ہوتے ہوئے پاکستان میں ترقی رک چکی ہے،شبلی فراز بڑے آدمی کے بیٹے ہیں، انہیں اپنی وزارت تبدیل کروالینا چاہئے یا پھر فردوس عاشق اعوان بننے کی ناکام کوشش نہ کریں،شبلی فراز کی گفتگو سے احمد فراز کی روح بھی تڑپ اٹھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی راہنمائی ہی درست راستہ سابق وزیراعظم کی باتوں پر عمل ہوتا تو آج ایف اے ٹی ایف کی تلوار نہ لٹک رہی ہوتی،میاں نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز میں کوئی اختلاف نہیں صرف حکومتی پراپیگنڈا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات