نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری کا انگوٹھا ٹوٹ گیا ،ریکوری کیلئے چار سے ہفتوں کا وقت درکار

منگل 27 اکتوبر 2020 15:10

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری کا انگوٹھا ٹوٹ گیا ،ریکوری کیلئے چار ..
ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری کا انگوٹھا ٹوٹ گیا جس کے بعد انہیں ریکوری کے لئے چار سے ہفتوں کا وقت درکار ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیزاور پاکستان کے خلاف سیریز سے پہلے میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے فٹنس مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے ،کپتان کین ویلم سن کے بعد فاسٹ بولر میٹ ہنری بھی ان فٹ ہوگئے ہیں اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزمیں شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ پاکستان کے خلاف میچز میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈومیسٹک میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے میٹ ہنری کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگا اور ٹیسٹ کے مطابق ان کے انگوٹھے کی ہڈی میںفریکچر ہے۔میٹ ہنری کو چار سے چھ ہفتوں تک آرام کرنا ہوگاجس کے بعدہی ان کے کرکٹ شروع کرنے کا فیصلہ ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :