باکسرمحمد وسیم نے دسمبرمیں اپنی مجوزہ فائٹ پاکستان میں کرانے کی کوششیں شروع کردیں

منگل 27 اکتوبر 2020 15:10

باکسرمحمد وسیم نے دسمبرمیں اپنی مجوزہ فائٹ پاکستان میں کرانے کی کوششیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) باکسرمحمد وسیم نے دسمبرمیں اپنی مجوزہ فائٹ پاکستان میں کرانے کی کوششیں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

محمد وسیم اب تک گیارہ پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں دس میں کامیابی پاچکے ہیں، وہ ان دنوں گلاسگو میں اپنے ٹرینر کے ساتھ اگلی فائٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ محمد وسیم کے مطابق ان کی یہ خواہش اور کوشش ہے کہ یہ فائٹ پاکستان میں ہواس سلسلے میں حریف باکسراور پروموٹرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے جس طرح دوسرے ایونٹ اب پاکستان میں ہورہے ہیں، اسی طرح انٹرنیشنل باکسنگ مقابلے بھی پاکستان میں ہوں۔

متعلقہ عنوان :