بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم، اسٹیٹ بینک میوزیم بلڈنگ گلابی لائٹیں سے مزین

ایشیائی ممالک میں بریسٹ کینسر کی شرح پاکستان میں زیادہ ہے، ہر سال بریسٹ کینسر کے 90 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں، گورنراسٹیٹ بینک

بدھ 28 اکتوبر 2020 13:33

بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم، اسٹیٹ بینک میوزیم بلڈنگ گلابی لائٹیں سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کیلیے اسٹیٹ بینک میوزیم بلڈنگ کو گلابی لائٹوں سے روشن کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شہر قائد میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کردیا، اسٹیٹ بینک حکام نے آگاہی کیلئے میوزیم بلڈنگ کو گلابی لائٹوں سے روشن کردیا جس کا پورے پاکستان بریسٹ کینسر کیلیے ایک ساتھ کھڑا ہے۔

آگاہی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ ایشیائی ممالک میں بریسٹ کینسر کی شرح پاکستان میں زیادہ ہے، ہر سال بریسٹ کینسر کے 90 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینسر سے 40 فیصد اموات ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلابی ربن کا مقصد ہے کہ پورا پاکستان بریسٹ کینسرکے لیے ایک ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہم سب اس مہم کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ اگرجلدی اس کینسرکی تشخیص ہوتو90 فیصد اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسرکے پھیلا کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو بھرپور سپورٹ فراہم کریں گے۔ڈاکٹر رضا باقر نے کہاکہ بینک ربن 16 سال سے کینسرکی آگاہی مہم چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم پورے ملک میں تیزی سے چلائی جا رہی ہے۔

گورنراسٹیٹ بینک نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ ہم سب کو بریسٹ کینسر کے پھیلا کو روکنے کی مہم میں ساتھ ساتھ چلنا ہو گا۔۔واضح رہے کہ چھاتی کا سرطان یا بریسٹ کینسر خواتین کو اپنا شکار بنانے والا ایک عام مرض ہے، حال ہی میں ایک تحقیق میں انکشاف ہوا کہ 50 سال سے کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کے خطرے کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :