نواز شریف کی واپسی کے لیے اچھے اشارے مل گئے

نواز شریف کی واپسی کے لیے کام شروع ہو چکا ہے،سزا یافتہ نواز شریف کو کوئی ملک زیادہ دیر تک نہیں رکھ سکتا۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 28 اکتوبر 2020 13:19

نواز شریف کی واپسی کے لیے اچھے اشارے مل گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے اچھے اشارے مل گئے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سیاسی لاوارث ہے۔وہ چاہتی ہے کہ جو سارے مفرور لندن میں بیٹھے ہیں ان کی چوری معاف کر دی جائے۔نواز شریف فوج کے خلاف دشمن کا بیانیہ دے رہے ہیں ہم ان سے کسی صورت سمجھوتہ اور ہاتھ ملانے کے لیے تیار نہیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے کام شروع ہو چکا ہے۔ہمیں اچھے اشارے ملے ہین۔نواز شریف سزا یافتہ ہیں انہیں کوئی ملک زیادہ دیر نہیں رک سکتا۔کچھ بیوروکریٹ ن لیگ کے پروردہ ہیں جو ہمارے کام میں رکاوٹ ہیں، ہم نے ایسے لوگوں کو ٹریس کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور بیان میں وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاکہ مولانا نے ہمیشہ ووٹ کی تذلیل کی،حصول کرسی کیلئے مولانا عوام کے وووٹ کو بیچ کرمال بناتے رہے،مولانا کے نزدیک اقتدار میں شراکت داری کانام آئین کی حکمرانی ہے ،مولانا نے اپنی پوری سیاست اور حمایت کی قیمت ایک سیٹ رکھی ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ مولانا نے ہمیشہ ووٹ کی تذلیل کی،حصول کرسی کیلئے مولانا عوام کے وووٹ کو بیچ کرمال بناتے رہے،مولانا کے نزدیک اقتدار میں شراکت داری کانام آئین کی حکمرانی ہے ،مولانا کے سیاسی کیریئر میں اصول اور نظریے نام کی چیز نہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مولانا جیسے سیاستدانوں نے ہمیشہ جمہوریت کو عوام کے بجائے ذات کیلئے استعمال کیا،مولانا نے اپنی پوری سیاست اور حمایت کی قیمت ایک سیٹ رکھی ہے،مولانا پاکستان کے نام پر اپنی سیاسی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،اس بار بھی آپ کو منہ کی کھانی پڑے گی۔