خادم رضوی کا وزیراعظم سے 12 ربیع الاول کو فرانس کے خلاف جہاد کا اعلان کرنے کا مطالبہ
فرانس نے مسلمانوں کو چیلنج کیا ہے، اٹیم بم کس لیے سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ ایٹم بم باہر نکالے جائیں اور مسلم ممالک فرانس کے خلاف اعلان جنگ کریں۔تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم رضوی کا بیان
مقدس فاروق اعوان بدھ 28 اکتوبر 2020 17:35
(جاری ہے)
12 ربیع الاول کو پورا لاہور میلاد کی خوشی میں نکل آئے،فرانس کو بتانا چاہئیے کہ اگر آپ حضور پاک کے خاکے بنا رہے ہو تو ہم بھی تیار ہیں۔مولانا خادم رضوی نے مزید کہا کہ فرانس مسلمانوں کو چینلج کر رہا ہے۔
بتایا جائے کہ ایٹم بم کس وقت کے لیے رکھے ہوئے ہیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ اٹیم بم باہر نکالا جائے اور جہاد کیا جائے،نبی ﷺ کی خاطر ہم سب کو مر جانا چاہئیے، کم از کم قیامت والے دن حضور پاک ﷺ کے سامنے شرمندگی تو نہیں ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ 12 ربیع الاول کو صدر و وزیراعظم کے بیانات آئیں گے کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے۔لیکن انہیں یہ بھی اعلان کرنا چاہئیے کہ اسلام رسول پاک کی شان میں گستاخی کے خلاف جہاد کا حکم دیتا ہے۔ تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم رضوی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 12 ربیع الاول کو فرانس کے خلاف جہاد کا اعلان کیا جائے۔۔جب کہ تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی امیر علامہ ڈاکٹرمحمد شفیق امینی نے فرانس میں گستاخانہ خاکے دیواروں پر لگائے جانے اور فرانسیسی صدر کو اسلام مخالف بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسلام مخالف بیان دے کر پاکستان اور یورپ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور تحریک لبیک گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے جبکہ فرانس سے پاکستانی سفیر کو وطن واپس بلایا جائے بصور ت دیگر تحریک لبیک ایک مرتبہ پھر میدان میں نکلنے کو تیار ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.