ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا اشتہاری مجرم گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 اکتوبر 2020 18:04

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر اشتہار ی مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے نتیجہ میں ایس ڈی پی او صدر ٹوبہ ناصر نواز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر خادم حسین معہ محمدسلیم ایس آئی انچارج چوکی مقبول شہیدپر مشتمل پولیس ٹیم نے،انٹیلی جنس انفارمیشن، جدید ٹیکنالوجی، اور مخبر کی اطلاع پر اپنے فرائض منصبی بڑی مستعدی اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ادا کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نذیر احمد ولد اللہ دتہ قوم جوپو سکنہ 194گ ب علاقہ تھانہ رجانہ کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم سے اسلحہ اور چھینی گئی نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔مجرم نذیر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک سال قبل مورخہ03.07.2019کی شب چک نمبر194گ ب میں شاہ جہان ولد خالد حسین کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر نقدی،طلائی زیورات،وغیرہ چھین کر فرار ہو گیا تھا جس پر مقدمہ نمبر313/19 تھانہ رجانہ میں درج رجسٹر کیا گیاتھاجبکہ ملزم کے دیگرساتھیوں کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔

ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم ڈکیتی،راہزنی اور ناجائز اسلحہ کے19مقدمات میں مطلوب تھا، تھانہ ملکہ ہانس پاکپتن شریف کے6مقدمات،تھانہ یوسف والا ساہیوال کے6مقدمات،تھانہ صدر دیپال پور اوکاڑہ کے 4مقدمات اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3مقدمات میں مطلوب ہے،گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ڈی پی اوٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔