ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 اکتوبر 2020 18:05

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا اشتہاری مجرم گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمدایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر خادم حسین مع محمدسلیم ایس آئی اور پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نذیر احمد ولد اللہ دتہ قوم جوپو سکنہ 194گ ب کوگرفتار کر لیاملزم سے اسلحہ اور چھینی گئی نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوبہ ٹیک سنگھ: مجرم اشتھاری نذیر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک سال قبل چک 194گ ب میں شاہ جہان ولد خالد حسین کے گھر سے اسلحہ کے زور پر نقدی،طلائی زیورات،وغیرہ چھین کر فرار ھو گیا تھا مقدمہ نمبر313/19 تھانہ رجانہ میں ملزم کے دیگرساتھیوں کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم ڈکیتی،راہزنی اور ناجائز اسلحہ کے19مقدمات میں مطلوب ھے ملزم تھانہ ملکہ ہانس ضلع پاکپتن شریف کے6مقدمات،تھانہ یوسف والا ضلع ساہیوال کے6مقدمات،تھانہ صدر دیپال پور ضلع اوکاڑہ کے 4مقدمات اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3 سنگین مقدمات میں مطلوب ہے