میانوالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا قتل، تحقیقات شروع

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:30

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) میانوالی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ارسلان نامی خواجہ سرا کو قتل کردیا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ،پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

میانوالی کے مسلم بازار میں رہائش پذیر ارسلان نامی خواجہ سرا کے کمرے میں نامعلوم افراد گھس گئے اور اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔