قومی اسمبلی،اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن نے اپنی ریکوزیشن واپس لے لی

بدھ 28 اکتوبر 2020 23:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن نے اپنی ریکوزیشن واپس لے لی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے اپنی ریکوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانی کے بعد واپس لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ (آج)اپوزیشن رہنماں کو بات کرنے کا زیادہ موقع دیں گے۔قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا جائیگا۔اپوزیشن کی جانب سے جو ریکوزیشن دی گئی تھی اس میں اجلاس کے لیے اپنا ایجنڈا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :