سپر اسپورٹس نے 2023 تک پاکستان کے ہوم میچز اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کےنشریاتی حقوق حاصل کرلیے
معاہدے کے تحت سپر اسپورٹس 83 روزپر مشتمل ہوم انٹرنیشنل کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کوافریقی ریجن میں براہ راست نشر کرے گا
جمعرات 29 اکتوبر 2020 11:01
اس معاہدے کے تحت تیس اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی پاکستان اور زمبابوے کے خلاف محدود فارمیٹ کی سیریز کےافریقی ریجن میں نشریات کے حقوق صرف سپر اسپورٹس کے پاس ہوں گے۔
ان تین سالوں میں پاکستان کو 9 ٹیسٹ، 20 ایک روزہ اور 18 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل 83روزہ ہوم انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی ہے۔
ا س سے قبل پی سی بی ڈومیسٹک میچز کی تین سال تک پاکستان میں نشریات کے حقوق کا معاہدہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ کرچکا ہے۔
(جاری ہے)
پچیس سال قبل اپنی نشریات کا آغاز کرنے والے سپراسپورٹس نیٹ ورک میں آج 19 ایچ ڈی چینلز شامل ہیں،جن میں ایک بالخصوص کرکٹ کی کوریج کرتا ہے۔باقی 18 چینلز ٹینس، گولف، فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کی کوریج کرتے ہیں۔
وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہمیں دنیا کے معروف اسپورٹس نیٹ ورک سپر اسپورٹس کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے، سپر اسپورٹس کے ساتھ تین سالہ نشریاتی حقوق کے معاہدے سے اب افریقی ریجن میں بسنے والے کرکٹ مداحوں کو پاکستان کی ہوم انٹرنیشنل کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی براراست نشریات میسر ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری سے پاکستان کو اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں، انٹرنیشنل میچز اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کو دنیا تک پہنچانے میں معاونت ملے گی۔
مارک جوری، ہیڈ آف ایکوزیشن سپر اسپورٹس:
مارک جوری نے کہا کہ ہم پاکستان کے انٹرنیشنل ہوم میچز اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے براہ راست ایکشن کے لیے پی سی بی کے ساتھ اپنی شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.