ڈویژن بھر کے سہولت بازاروں کے لئے 29 ہزار کلو چینی کا کوٹہ طلب کیا ہے، کمشنر ملتان ڈویژن

جمعرات 29 اکتوبر 2020 11:51

ڈویژن بھر کے سہولت بازاروں  کے لئے  29 ہزار کلو  چینی کا کوٹہ طلب کیا ہے، ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے سہولت بازاروں میں چینی کا کوٹہ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر جاوید اختر محمود نے بتایا کہ ڈویژن بھر کے سہولت بازاروں میں چینی سبسڈی ریٹ پر فراہم کریں  گے۔ڈویژن کے 18 سہولت بازاروں کیلئے 29 ہزار کلو سے زائد چینی کا کوٹہ طلب کیا ہے۔متعلقہ اضلاع مقرر کردہ شوگر ملز سے براہ راست چینی خرید کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی کمر توڑنے میں سہولت بازار کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔سہولت بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹ میں بھی سرکاری ریٹ نافذ کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :