صوابی، گجوخان میڈیکل کالج اورباچاخان کمپلیکس میں ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) گجوخان میڈیکل اینڈ باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی میں چیف ایگزیکٹیو گجوخان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فصیح الزمان کی ہدایت پر میڈیکل اخلاقیات،پیشہ ورانہ مہارت اور مریضوں اور ہسپتال کے بارے میں بہترین طرز عمل کے بارے میں ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن 'میڈیکل آفیسرزاور ہائوس آفیسرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجد محبوب ایچ اوڈی متعدی امراض نے ورکشاپ میں سہولت فراہم کی اور شرکاء کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیا۔ شرکاء نے اس طرح کے معلوماتی ورکشاپ کے انعقاد پر چیف ایگزیکٹیو کو سراہااورشکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :