پنجاب کی فلور ملوں کے لیے سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر ابھی تک عملدرآمد نہ ہوسکا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:42

پنجاب کی فلور ملوں کے لیے سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کے بارے میں وزیر ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پنجاب کی فلور ملوں کے لیے سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر ابھی تک عملدرآمد نہ ہوسکا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت 13 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب میں آٹے کی قلت اور گراں فروشی پر کنٹرول کرنے کی خاطر فلور ملوں کا سرکاری گندم کا کوٹہ سولہ ہزار ٹن سے بڑھا کر 25 ہزار ٹن یومیہ کر دیا جائے مگر اس فیصلے پر ابھی تک عملدرآمد نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے شیخوپورہ سمیت متعدد اضلاع میں بدستور آٹے کی قلت ہے اور فلور ملیں سرکاری گندم کا آٹا کو شیڈول ریٹ پر فروخت کر رہی ہیں مگر امپورٹ شدہ اور منڈیوں سے خریدی جانے والی گندم کے آٹے کا 15 کلو کا تھیلہ 920 تا 930 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سرکاری گندم کے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے ہے دریں اثنائ محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کے احکامات پر عملدرآمد کی خاطر محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام میکانیزم مرتب کر رہے ہیں جس کے مکمل ہوتے ہی فلور ملوں کا گندم کا کوٹہ بڑھا دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :