سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 435 کیسز کی تصدیق

جمعہ 30 اکتوبر 2020 12:00

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 435 کیسز کی تصدیق
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2020ء) : سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 435 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 435 کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 482 تک پہنچ گئی ہی۔

(جاری ہے)

جن میں سے سب سے زیادہ مریض مدینہ منورہ میں ہیں جن کی تعداد 47 ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں اور ریاض میں مریضوں کی تعداد 46 ، 46 رہی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 455 افراد صحتیاب ہوئیجس کے بعد ان کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک کووڈ۔ 19 سے 5 ہزار 363 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو اور اسے پھیلنے سے روکنے کیلیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے جن میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ اختیارکرنا انتہائی اہم ہے۔