بے شرمی کی انتہاؤں کو چھوتی ن لیگ نے کل ملک دشمنی کی نئی تاریخ رقم کی، شہباز گل کا مریم اور نگزیب کو جواب

درباری میاں مفرور کے ریاست مخالف بیانیے کی ترویج میں مصروف ہیں، ن لیگ پوری قوم سے معافی مانگے،بیان

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:35

بے شرمی کی انتہاؤں کو چھوتی ن لیگ نے کل ملک دشمنی کی نئی تاریخ رقم کی، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بے شرمی کی انتہاؤں کو چھوتی ن لیگ نے کل ملک دشمنی کی نئی تاریخ رقم کی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ درباری میاں مفرور کے ریاست مخالف بیانیے کی ترویج میں مصروف ہیں، ن لیگ پوری قوم سے معافی مانگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے ذریعے ہندوستان کا بیانیہ پھیلانے کی بھونڈی کوشش کی جا رہی ہے، عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلنے والوں کا انجام برا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر کے بیان کو متنازع بنا کر پھر بھارت کو خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، (ن )لیگ ملک پر بدنما داغ ہے۔ انہوںنے کہاکہ میاں مفرور کے پاگل پن کیلئے ملک کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، آپ ہندوستان کی سلیکٹ کردہ ہیں، اس لیے آپ عوام کو قبول نہیں۔