ایاز صادق سمیت بعض اپوزیشن رہنما ملک دشمنی کی حد پار کرچکے ، عوام ایسے شر انگیز بیانیے کو مکمل مسترد کرتے ہیں‘عثمان بزدار

ملک دشمن کا ایجنڈا پاکستان میں نہ پہلے چلا اور نہ آئندہ چلنے دیا جائیگا، ملک دشمن بیانیے کی پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر اداروں کو متنازعہ بنانا پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے،ہماری مسلح افواج قوم کی آن،شان اورمان ہیں پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے مذموم عزائم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کی سا لمیت پر حرف نہیں آنے دینگے

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 17:40

ایاز صادق سمیت بعض اپوزیشن رہنما ملک دشمنی کی حد پار کرچکے ، عوام ایسے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایاز صادق اوربعض اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات ناقابل فہم اورقومی مفادات کے یکسر منافی ہیںاوریہ بیانات ملک دشمن کے بیانیے کے عکاس ہیں ۔ پاکستان کے عوام ایسے شر انگیز بیانیے کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔ ایاز صادق سمیت بعض اپوزیشن رہنما ملک دشمنی کی حد پار کرچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نی ایک بیان میں ایاز صادق کے متنازعہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پر پوری قوم کو فخر ہے۔ پاک فوج مشکل کی ہرگھڑی میں سرخرو رہی ہے۔ہماری مسلح افواج قوم کی آن،شان اورمان ہیں اور 22کروڑ عوام مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن کا ایجنڈا پاکستان میں نہ پہلے چلا ہے اور نہ آئندہ چلنے دیا جائے گا۔

غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے مذموم عزائم کی ہر سطح پر بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ملک دشمن بیانیے کی پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں۔ایسے مذموم بیانیے کو پروان چڑھانے والے عناصر کے عزائم قوم جان چکی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کی تائید سے پاکستان کی سا لمیت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔