شبلی فراز کا بیان پی ڈی ایم قیادت کو برائے راست دھمکانے اور ہراساں کرنے کے مترادف ہے، نفیسہ شاہ

فواد چوہدری نے جو بیان دیا وہ ملکی سلامتی کے حق میں تھا، شبلی فراز اس پر کیوں خاموش رہی رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 18:34

شبلی فراز کا بیان پی ڈی ایم قیادت کو برائے راست دھمکانے اور ہراساں کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شبلی فراز کا بیان پی ڈی ایم قیادت کو برائے راست دھمکانے اور ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈر کر پیچھے ہٹنے والی نہیں، پی ڈی ایم پر بھارتی بیانیہ ساتھ لیکر چلنے جیسے بیانات ملک میں نفرت پھیلانے کی سازش ہے۔

انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا اور بیانیہ کچھ اور نہیں بلکہ عوام کو سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلانا ہے، شبلی فراز نے پی ڈی ایم پر بھارتی بیانیے جیسے الزامات لگا کر اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ کیا فواد چوہدری نے جو بیان دیا وہ ملکی سلامتی کے حق میں تھا، شبلی فراز اس پر کیوں خاموش رہی شبلی فراز کا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بیان بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت میں اپنی ناکامی نظر آنے اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے گلگت بلتستان کے کامیاب دورے کے باعث شدید پریشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے ان علاقوں کا دورہ کیا ہے جن کا نام بھی شبلی فراز کو نہیں پتہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب دورے کے بعد کلین سوئپ کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے لئے جو منصوبے دیئے عوام کو بخوبی پتہ ہے۔ انہوںنے سوال اٹھایاکہ شبلی فراز سندھ کے عوام کو بتائیں کہ وفاق نے سندھ کے عوام کو کیا دیا کیا وفاق نے جو سندھ سے وعدے کئے وہ پورے کئی وفاق سندھ کے عوام کے ساتھ وعدے پورے کرنے کی صوبوں کے حقوق پر نظر ڈالی ہوئی ہے۔