پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز،نائب کپتان شاداب خان کی دوسرے ون ڈے میچ میں بھی شرکت مشکوک

حیدر علی کے ڈیبیو کا امکان

ہفتہ اکتوبر 20:45

پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز،نائب کپتان شاداب خان کی دوسرے ون ڈے میچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2020ء) زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے لئے نائب کپتان شاداب خان مکمل فٹ نہ ہوسکے ، دوسرے ون ڈے میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ شاداب خان ٹانگ میں کھچاؤ کی انجری کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسرے ون ڈے میچ میں حارث سہیل کی شرکت کے امکانات کم ہیں۔حارث سہیل کو گروئن انجری کا سامنا ہے ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے میچ میں حیدر علی کے ڈیبیو کا امکان ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرا ایک روزہ میچ آج پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :