موبائل فون ڈیٹا کی تحقیقات، این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کر لیا

پی سی بی نے کرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ اداروں کو بھیج دیا تھا، ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 ستمبر 2026 15:24

موبائل فون ڈیٹا کی تحقیقات، این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 ستمبر 2026ء ) نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گشن ایجنسی (این سی سی اے) نے قومی کرکٹرز کو طلب کرلیا۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ اداروں کو بھیج دیا تھا۔ 
ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے۔

 
امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹرکو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

 

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل سے حاصل معلومات کی تفتیش کرے گی جب کہ کرکٹرز کے موبائل کیوں رکھے گئے پی سی بی نے اس کی تاحال کوئی وجہ نہیں بتائی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے لاہور میں کل پیش ہوں گے، دونوں کھلاڑیوں کو نوٹس پیر کو جاری کیے گئے جس میں انہیں جمعہ کو این سی سی آئی لاہور طلب کیا گیا۔ 
ذرائع نے بتایا کہ دونوں کرکٹرز سے ان کے موبائل فون ان لاک کرائے جائیں گے اور ان سے انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم لیکز سے متعلق انوسٹی گیشن کی جائے گی۔