ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،بین الاقوامی منڈی میں قیمت379 ڈالر فی میٹرک ٹن سے بڑھ کر 437 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 22:42

ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،بین الاقوامی منڈی میں قیمت379 ڈالر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی منڈی میں قیمت379 ڈالر فی میٹرک ٹن سے بڑھ کر 437 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی۔ 58.5 ڈالر(9386.32روپی)فی میٹرک ٹن کے اضافے کے بعد اوگرہ نے نئی سرکاری قیمت کا اعلان کر دیا۔اوگرہ نی10روپے فی کلو،114روپے گھریلو سلنڈر اور439روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ایل پی جی 120روپے فی کلو سے بڑھ کر130روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1416 روپے سے بڑھ کر1530 روپے، کمرشل سلنڈر 5449 روپے سے بڑھ کر5888روپے اور فی میٹرک ٹن 120,024 روپے سے بڑھ کر 129,690روپے کی دستیاب ہو گی۔JJVL جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کو گزشتہ 6 ماہ میں تقریبا 2ارب روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑی۔عرفان کھوکھرنے کہا ہے کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر JJVL چلایا جائے اور ایل پی جی پر لگے لیوی ٹیکس سمیت تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔