تحریک لبیک پاکستان کے ناموس رسالت مار.چ کی جھلکیاں

ہفتہ 7 نومبر 2020 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2020ء) تحفظ ناموس رسالت مارچ اسٹارگیٹ سے صبح 9,بجے شروع ہوا،علامہ خادم حسین رضوی 12 بجے مارچ میں شریک ہوئے،مارچ کی خاص بات ہرطرف صرف تحریک لبیک پاکستان جھنڈے اور کارکن دکھائی دیئے،مارچ کے شرکا نے سروں پر"لبیک یارسول اللہ" کی سبز پٹیاں باندھ رکھی تھیں،جس ٹرک پر خادم حسین رضوی سوارہوئے اس پر"کک آئوٹ فرانس سفیر"انگریزی حروف میں نمایاں لکھاہواتھا،مارچ شاہراہ قائدین پہنچاتومفتی منیب بھی مارچ میں شامل ہوگئے،ٹرکوں پرنصب لائوڈ اسپیکرسے " لبیک یارسول اللہ"من سن نبیا فقتلوہ"کے نعرے گونجتے رہے،صبح 9بجے اسٹارگیٹ نکلنے والا مارچ 10 گھنٹے بعد شاہراہ قائدین پہنچا،شاہراہ قائدین لبیک لبیک یا رسول اللہ سے گونج اٹھی،من سب یافقلوہ"ن* کے ترانے کی گونجتے رہے۔

(جاری ہے)

مارچ میںحافظ خادم حسین رضوی، چیئر مین رویت ہلال کمیٹی ۔مفتی منیب الرحمان،علامہ غلام غوث بغدادی رضوی،علامہ رضی حسینی،مفتی قاسم فخری،مفتی مبارک عباسی،صوفی یحییٰ قادری اوریونس سومروسمیت دیگررہنما شریک تھے۔