ھلوئر دیر ، ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کیخلاف اہلیان علاقہ سر اپا احتجاج

پیر 9 نومبر 2020 19:47

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2020ء) لوئر دیر کے علاقہ میدان کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کے خلاف اہلیان علاقہ سر اپا احتجاج بن کر احتجاجی مظا ہرہ کیا ملزمان کو گرفتار کرنے اور انہیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقہ شا لم بابا میں علاقہ میدان کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چار افراد کو بے دردی سے قتل کرنے کے خلاف یوسی لاجبوک کے علاقہ شاہ کو کنڈرو میں عوام نے احتجاجی مظا ہرہ کیا جس سے ملک اکبر خان، پیر زادہ ، سعید الرحمان ،زبیر خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ مقتول وہاب گل اپنے بیوی بچوں اورخاندان کے دیگر افراد کے ساتھ سسرا لیوں کے ہاں ادینزئی گئے ہوئے تھے کہ رات کو 9بجے کے قریب راستے میں نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی کو روک کر بے دردی سے چار افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے انھوں نے کہا کہ مقتول خاندان کا کسی کے ساتھ کوئی رنجش یا دشمنی نہیں مذکور ہ چار افراد کا قتل کھلی دہشت گردی ، ظلم اور بربریت ہے تاہم پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہ کرسکے مقررین نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ محمود خان، چیف جسٹس اور آئی جی سے مطالبہ کیاکہ وہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں سنگین اور کڑی سزا دی جائے اور مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے انھوں نے کہا کہ اگر ملزمان کو گرفتارنہ کیا گیا تو عوام علاقہ شدید احتجاج پر مجبور ہونگے بعد ازاں ڈیڈک چئیر مین اورپی ٹی ائی کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان متاثرہ خاندان کے پاس گئے اور مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ ایک ہی خاندان کے چار بے گناہ افراد کا قتل ظلم اور بربریت ہے انھوں نے غمزدہ خاندان کو یقین دلایا کی حکومت ملزمان کی جلد گرفتاری کے لئے ہرممکن اقدا مات اٹھائے گی انھوں کہا کہ ملزمان جتنا بھی باثر کیوں نہ ہو ا سزاسے بچ نہیں سکیںگے نہیں کیفر کردار تک پہنچا ئینگے۔