سی ڈی اے اسلام آباد سےکوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے ٹھکانے لگانے میں بہتری کے لئے نئی مشینری خریدے گا

جمعرات 12 نومبر 2020 18:19

اسلام آباد۔12نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12نومبر2020ء) :وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے گنجان آباد علاقوں میں کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے ٹھکانے لگانے کی خدمات میں بہتری کے لئے نئی مشینری خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینی ٹیشن کے ڈائریکٹر سردار خان زمری نے جمعرات کو اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12نومبر2020ء کو بتایا کہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بھارہ کہو ، لہترارروڈ ، سہالہ اور دیگر دیہی علاقوں سے کچرے کو اکٹھا کرنے اور لے جانے کے لئے تھرڈ پارٹی انتظامات کے تحت 100 سے زائد سینی ٹیشنعملہ کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ زون اور ایف سیریز سیکٹرز میں صاف اور شادابیکو یقینی بنانے کے لئے سی ڈی اے کے مختلف شعبوں سے 400 سے زائد کارکنوں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سینی ٹیشن نے کہا کہ لفٹنگ گاڑیاں ، مکینیکل سویپرز اور دیگر سامان سمیت جدید مشینری کی خریداری کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سائنسی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے انتظامات کے تحت فزیبلٹی اسٹڈی کے لئے خدمات حاصل کر لی گئی ہیں