واضح نہیں آئندہ حکومت کس کی ہوگی،ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 14 نومبر 2020 13:50

واضح نہیں آئندہ حکومت کس کی ہوگی،ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن واضح نہیں آئندہ حکومت کس کی ہوگی،ڈونلڈ ٹرمپ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے بعد پہلی بار عندیہ دیا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ امریکہ میں آئندہ حکومت کس کی ہوگی۔ وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کبھی لاک ڈاؤن کی حمایت نہیں کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ حکومت کس کی ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے ابھی تک با ضابطہ طور پر انتخابات میں اپنی شکست تسليم کرنے سے انکار کیا ہے۔ اس وقت جوبائيڈن 306 اليکٹورل کالج ووٹ حاصل کر چکے ہيں جبکہ صدر ٹرمپ کے ووٹوں کی تعداد 232 ہے۔صدر ٹرمپ نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں تاہم اس سلسلے میں وہ شواہد سامنے لانے سے قاصر رہے ہيں۔