پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ واشنگٹن کے وزیر صحت مقرر

ڈاکٹر عمیر شاہ 21 دسمبر کو جان ویزمین کی جگہ واشنگٹن کے وزیر صحت کاعہدہ سنبھالیں گے

جمعہ 20 نومبر 2020 11:10

پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ واشنگٹن کے وزیر صحت مقرر
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) امریکا کی ریاست واشنگٹن کے گورنر جے انسلی نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ کو ریاست کا نیا وزیر صحت مقرر کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر عمیر شاہ 21 دسمبر کو جان ویزمین کی جگہ واشنگٹن کے وزیر صحت کاعہدہ سنبھالیں گے۔ڈاکٹر شاہ سن 2013 سے ہیریس کانٹی میں پبلک ہیلتھ کے شعبے کے ایگزیکٹوڈائریکٹر ہیں۔

(جاری ہے)

کووڈ 19 پر کام کرنے سے پہلے ڈاکٹر عمیر شاہ ایچ ون این ون انفلوئنزا،ایبولا اور زیکا جیسی خطرناک بیماریوں پر بھی کام کرچکے ہیں۔ریاست واشنگٹن کے گورنر انسلی کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عمیر شاہ کی خدمات کو سراہا گیا۔پریس کانفرنس میں گورنر انسلی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے بیمار افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، آج بھی ڈھائی ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 23 اموات ہوئی ہیں۔