کاشتکار گاجربوٹی پر موثر کنٹرول کےلئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہریں استعمال کریں ، محکمہ زراعت

ہفتہ 21 نومبر 2020 14:49

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ کاشتکار گاجربوٹی پر موثر کنٹرول کےلئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہریں استعمال کریں اورگاجر بوٹی کے فوری کنٹرول کے لئے اس کے اگتے ہی اسے کاٹ کر نامیاتی کھادبنانے کے لئے استعمال کرلیاجائے اور اس کے کیمیائی کنٹرول کے لئے اقدامات میں بھی کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ گاجر بوٹی تیزی سے بڑھنے والی دنیاکی ان 10بدترین جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے جو فصلات کیساتھ ساتھ جانوروں اور انسانوں کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جڑی بوٹی راستوں‘ کھالوں‘ناکارہ زمینوں سے حرکت کرتے کرتے اب فصلوں پربھی حملہ آور ہورہی ہے اور وسطی پنجاب کے کھیت اس سے سب سے زیادہ متاثرہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسات کے بعد اس کی بڑھوتری میں تیزی آنا شروع ہوجاتی ہے لہذا کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :