ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنے پر لڑکی نے گھر کو آگ لگادی، والد کا بیٹی کیخلاف مقدمہ

ہفتہ 21 نومبر 2020 17:26

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنے پر لڑکی نے گھر کو آگ لگادی، والد کا بیٹی ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر لڑکی نیگھرکوآگ لگادی ،جس پر والد نے بیٹی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے، پولیس نے بیٹی کو گرفتار کرکے ویمن تھانے منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پیرگوٹھ کے سالار محلے میں ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر لڑکی نے گھر کو آگ لگا دی ، جس پرلڑکی کے والد عزیز احمد خلجی نے پیرگوٹھ تھانے میں بیٹی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ایف آئی آر میں والد نے مقف اختیار کیا ہے کہ بیٹی نیتذلیل کی اورگھرکوآگ لگائی، جس کے بعد تھانہ پیرگوٹھ پولیس نے بیٹی کو گرفتار کر کے ویمن تھانے پہنچادیا۔

متعلقہ عنوان :