اجتماعی اسکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے‘چیف سیکرٹری

اتوار 22 نومبر 2020 01:15

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2020ء) : چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ اجتماعی اسکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیئے متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں کسی بھی منصوبے میں ناقص تعمیرات یا مقررہ وقت سے تاخیر کاذمہ داری متعلقہ محکمہ کا آفیسر ہوگا جس کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی ہوگی بلکہ انہیں ان کی موجودہ حیثیت سے بھی ہٹایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں زیر تعمیر اسکیموں کے معائنہ کے موقع پر متعلقہ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر قلات ڈویڑن مدثر وحید ملک ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج خضدار جاوید اختر اوڈھو ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ ایس ایس پی خضدار محمد طارق خان خلجی سپرنٹنڈنگ انجینئر شفیع محمد مینگل سنیئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالقیوم عمرانی ایکسیئن محکمہ مواصلات و تعمیرات فاروق مینگل ایکسیئن ایریگیشن شیر جان بلوچ،ناظم جنگلات محمد اقبال زہری ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئر یار جان بلوچ ضلعی منتظم صحت ڈاکٹر سومار خان چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر خان زہری اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات خضدار عطائ الرحمان بلوچ سب ڈویڑنل آفیسر محکمہ مواصلات و تعمیرات لیاقت بلوچ، پی ایس مراد گزوزئی، حاجی بشیراحمد مینگل، انجینئر ظہوراحمد زہری، و دیگر ڈویڑنل و ضلعی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے قبل ازیں جب چیف سیکرٹری بلوچستان خضدار پہنچے تو کمشنر قلات ڈویڑن مدثر وحید ملک اور ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے لیویز لائن ہیلی پیڈ پر ان کا استقبال کیا جہاں لیویز فورس کے چاک و چوبند دستے نے چیف سیکرٹری کو سلامی دی جبکہ چیف سیکرٹری نے پریڈ کا بھی معائینہ کیا اور لیویز فورس کے جوانوں کی صلاحیتوں کو سرآہا بعد ازاں چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے زیر تعمیر شوخڑو ڈیم کا معائنہ کیا جہاں پر ایکسیئن ایریگیشن خضدار شیر جان بلوچ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ نو کروڑ تریسٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے رواں سال ڈیم کی تعمیر کا آغاز کیا گیا ہے منصوبے کی تکمیل جون دوہزار بائیس تک مکمل ہو جائے گی چیف سیکریٹری بلوچستان نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار میں زیر تعمیر کلاس رومز کا معائنہ کیا ایکسیئن فاروق مینگل نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ اسکیم دس کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے چیف سیکریٹری بلوچستان نے جناح اسپورٹس کمپلیکس کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا جہاں پر سب ڈویڑنل آفسر محکمہ مواصلات و تعمیرات لیاقت بلوچ نے انہیں منصوبے سے متعلقہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریبا دو کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے کی لاگت سے کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے انہوں نے علامہ محمد عمر دین پوری لائبریری کا معائنہ کیا طلبا ئ طالبات سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہا کہ جدید دور میں کتابوں سے فاصلہ بڑھتا جارہا ہے ڈیجیٹل کا دور ہے طلبا و طالبات گھر بیٹھے بھی دنیا کے کسی بھی کونے میں واقع یونیورسٹی سے منسلک ہوکر معلومات حاصل کرسکتے ہیں آپ کو چاہئے کہ ڈیجیٹل لائبریری میں موجود سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں طلبا و طالبات نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا انہوں نے غوث بخش بزنجو فیملی پارک کا بھی معائنہ کیا اور پارک کی خوبصورتی کو سراہا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خضدار کملیکس میں اپنی نوعیت کا منفرد کانفرنس روم کا بھی افتتاح کیا اور کانفرنس روم کی انفرادیت کی بھی تعریف کی چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا کہ ان تمام زیر تعمیر منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان اسکیموں کی تکمیل سے حاصل ثمرات سے عوام الناس مستفید ہوں انہوں نے کہا کہ کسی بھی اسکیم میں ناقص تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی انہوں نے قومی شاہراہ پر واقع فاریسٹ نرسری کا بھی معائنہ کیا۔