نومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن کا نئی کابینہ کے لیے ناموں پر غور

وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم عہدوں کے لیے بہت جلد نام تجویز کروں گا،میڈیا سے بات چیت

اتوار 22 نومبر 2020 12:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن آئندہ ہفتے تک اپنی کابینہ کے اہم ارکان کا اعلان کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹ جو بائیڈن نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے وزارت خزانہ کی سربراہی کے لیے پہلے ہی فیصلہ کر رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بائیڈن وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم عہدوں کے لیے بہت جلد نام تجویز کرنے والے ہیں۔ جو بائیڈن آئندہ برس 20 جنوری کو امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ تاہم صدر ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں ابھی شکست تسلیم نہیں کی ہے اور انہوں نے بعض ریاستوں کے نتائج چیلنج کر رکھے ہیں۔