ڈیرہ مراد جمالی میں لانڈھی شریف کاانہدام اور مغویان کے معاملے پر مذاکرات کے بعد 23 نومبر کو نکالی جا نے والی احتجاجی ریلی تین دن کیلئے موخر

اتوار 22 نومبر 2020 20:50

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) ڈیرہ مراد جمالی میں لانڈھی شریف کاانہدام اور مغویان کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر ،ڈی آئی جی اور سید آصف علی شاہ اور سید صفدر علی شاہ کے درمیان مذاکرات کے بعد 23 نومبر کو نکالی جا نے والی احتجاجی ریلی 3 دن کے لئے موخر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل ڈیرہ مراد جمالی میں قائم درگاہ فتح پور شریف کی لانڈھی کو منہدم کرنے چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی اغواء اور تشدد کے واقعے کے خلاف اہل فقراء کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی میں 23 نومبر کو نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ، ڈی آئی جی نصیرآباد پولیس شہاب عظیم لہڑی اور درگاہ فتح پور شریف کی جانب سے سید آصف علی شاہ اور سید صفدر علی شاہ کے مابین مذاکرات ہوئے مذاکرات میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی نصیرآباد نے سید آصف علی شاہ اور سید صفدر علی شاہ کو اس امر کی یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنا احتجاج ملتوی کریں ان شاء اللہ تین روز کے اندر ان کی لانڈھی سے اغوا کیے جانے والے افراد لیاقت علی اور کرم علی کو بازیاب کرالیا جائے گا جس پر سید آصف علی شاہ اور سید صفدر علی شاہ کی جانب سے اس شرط پر اپنا احتجاجی پروگرام ملتوی کر دیاگیا اگر تین روز تک مغویان کو بازیاب نہیں کروایا گیا تو ہم اپنا احتجاجی مظاہرہ کرنے پر حق بجانب ہوں گے دریں اثناء سید آصف علی شاہ اور سید صفدر علی شاہ نے اپنے تمام ہمدردوں، بہی خواہوں اور عقید مندوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ہم سے ہمدری اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ہم ان سے اخلاقی تعاون طلب کریں گے۔