نواز شریف اور شہباز شریف سے انکی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ڈاکٹر شام سندر کے آڈوانی

منگل 24 نومبر 2020 16:53

نواز شریف اور شہباز شریف سے انکی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ و افسوس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر شام سندر کے آڈوانی کا پارٹی سربراہ قائد میاں محمد نواز شریف اور مرکزی صدر میاں شہباز شریف سے اُنکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کی رحلت انتہائی بہت بڑا دکھ ہے، ماں جیسی ہستی کی کمی کوئی بھی پوری نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ کی والدہ ماجدہ محترمہ کے انتقال پرملال پر دلی افسوس ہوا۔ اللہ پاک ماں جی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرما ئے اور جنت الفردوس میں درجہ،ْ ارفع عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا فرمائے۔