فیصل آباد، تیز رفتار کیری ڈبہ اور گنے سے لوڈ ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں دو سگے بھائی زندگی کی بازی ہار گئے

منگل 24 نومبر 2020 18:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) تھانہ ٹھیکری والہ کے علاقہ چنچل والہ روڈ پر تیز رفتار کیری ڈبہ اور گنے سے لوڈ ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں دو سگے بھائی زندگی کی بازی ہار گئے، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ 81 ج ب کے رہائشی دو سگے بھائی 37 سالہ زوہیب افتخار اور 35 سالہ زوالفقار دودھ فروخت کرنے کے بعد کیری ڈبہ پر گھر جا رہے تھے کہ جب وہ چنچل والا روڈ پر پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث گنے سے لوڈ ٹرالر سے ٹکرا گئے کیری ڈبہ الٹنے سے دونوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو چکا تھا، پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم نعش گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :