آل برادری قومی موومنٹ (پاکستان )میں سندھی بلوچی اور پشتون رہنمائوں کی شمولیت

بدھ 25 نومبر 2020 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) آل برادری قومی موومنٹ (پاکستان ) کی جانب سے کورنگی سیکریٹریٹ پر ایک سادہ پر وقار تقریب منعقدہ کی گئی تقریب سندھی بلوچی اور پشتون رہنمائوںنے پارٹی میں شمولت کا اعلان کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آل برادری قومی موومنٹ (پاکستان ) اخلاق سوہنی نے کہا کہ ہماری پارٹی ایک گل دستہ ہے جس ہر برادری ایک پھول کے مانند ہے آج بڑی خوشی کا دن ہے کہ ہمارے سندھی بلوچی اور پشتون بھائیوں نے اپنی برادری کے ساتھ پارٹی میں شمولت اختیار کرکے ثابت کردیا ہے کہ ہم سب پاکستانی ایک جان اور متحدہیں ہم تعصب کی فضا کو ختم کرنے کے لیئے میدان میں آئیں ہیں ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ دنیا ہم پر بحیثیت قوم فخر کرے مگر اس کے لیئے ہمیں تعصب سے بالا تر ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی اور اس راستے میں آنی والی مشکلات اور مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا ہماری پارٹی کے لیئے یہ فخر کی بات ہے کہ لوگ جوک در جوک شمولیت اختیار کررہے ہیں اور ہماری فکر وسوچ سے متفق ہورہے ہیں اس موقع پر شمولیت کرنے والے رہنمائوں ایم شعبان بھٹی ،ساغر علی ،مشتاق علی کا تعارف کرایا گیا اور ان کو پارٹی میں شمولیت پر خراج تحسین پیش کیا گیا ،اس موقع پر پارٹی میں نئے ذمہ داران کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا جس میں انچارج لانڈھی ٹائون اسامہ عباسی ،جوائنٹ انچارج شہروز خان ،انچارج کورنگی ٹائون مشتاق علی ،جوائنٹ انچارج محمد انس اور دیگر ذمہ داران کو بھی عہدے دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں چیئرمین نے شمولیت اختیار کرنے والے رہنمائوں کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ آ باد اور لیاقت علی خان زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے ۔