گلگت بلتستان کے نومنتخب 33 میں سے 32 اراکین اسمبلی نے حلف اٹھالیا
اسپیکر فدا محمدنوشاد نے حلف لیا‘ 26 نومبر کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا
میاں محمد ندیم
بدھ 25 نومبر 2020
21:55
(جاری ہے)
گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا اور اسی دوران اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو گی خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی 33 ارکان پر مشتمل ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور ایک نشست پر حلف اٹھا لیا اور دوسری نشست خالی کردی ہے. گلگت بلتستان اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 24 ، خواتین کی 6 اور ٹیکنوکریٹس کے لیے تین نشستیں مخصوص ہیں جو میں براہ راست ووٹنگ میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعتوں کے اراکین کی تعداد کے مطابق تقسیم ہوتی ہیں خیال رہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے 24 حلقوں اور 9 مخصوص نشستوں کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا تھا. گلگت بلتستان اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی پی پی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے دو حلقوں گلگت حلقہ ایک اور حلقہ 4 نگر سے کامیابی حاصل کی گلگت بلتستان اسمبلی کی 33 میں براہ راست 24 نشستوں میں پی ٹی آئی نے 10، پی پی پی نے تین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دو نشستیں حاصل کیں. مخصوص نشستوں میں پی ٹی آئی کو 4 خواتین اور دو ٹیکنوکریٹس کی نشستیں ملی، پی پی پی کو خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی ایک، ایک اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خواتین کے لیے مخصوص کوٹے سے ایک نشست حاصل ہوئی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 6 آزاد امیدواروں کی شمولیت اور 6 مخصوص نشستوں کے بعد 22 شستوں کے ساتھ اکثریت حاصل ہے، پی پی پی کی 5، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی 3، جمعیت علمائے اسلام اور وحدت مسلمین کی ایک ایک اور ایک آزاد امیدوار ہیں. واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی تیسری قانون ساز اسمبلی کی 24 جنرل نشستوں کے لیے 4 خواتین سمیت 330 امیدوار انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں ایک نشست پر انتخاب ملتوی ہوا تھا انتخابی نتائج سامنے آنے پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے خطے میں اپنی اولین جیت کا جشن منایا تو دوسری جانب ملک کی 2 بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے انتخابات پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے گلگت کے حلقہ نمبر 2 میں حالات کشیدہ ہوئے جہاں احتجاج کے دوران صوبائی وزیر کی گاڑی اور محکمہ جنگلات کے دفتر کو بھی نذر آتش کردیا گیا.
مزید اہم خبریں
-
مریم نواز کا وقت بڑا قیمتی ہے، رات کو 9بجے سوجانا اور صبح 8 بجے دفتر پہنچ جاتی ہے، کیپٹن ر صفدر
-
شہری سے فون چھین کردریا میں پھینکنے پر ہنگری کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم کا استثنیٰ ختم کردیا
-
چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی
-
پاکستان کی مری بریوری نے تقریباً 50 سال بعد شراب کی برآمدات دوبارہ شروع کردیں
-
4اکتوبر کو پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کیا تو ایمرجنسی لگائی جا سکتی ہے.رانا ثنا اللہ
-
لاہور: باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں 18 سالہ لڑکی کے قتل کیس کی ابتدائی تفتیش میں لرزہ خیز انکشافات
-
سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے کے ٹو ایئرویز کے کارگو طیارے کے بلیک باکس کا سراغ مل گیا
-
صحت مند دل، صحت مند پنجاب ہمارا عزم ہے. مریم نواز
-
غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس، ڈیانا کا دفعہ 164کا بیان سامنے آگیا
-
علاقائی راہداریوں کو اگلی نسل کے اقتصادی کوریڈورز میں تبدیل کرنا ہوگا. احسن اقبال
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
ضمانتی مچلکے ضبط کرنے سے قبل ضامن کو شوکاز دینا لازم ہے. لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.